ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں مضبوط بھارت ادارے کی طرف سے سوامی وویکانند کے یوم پیدا ئش پر وویک ابھیان کا افتتاح  

بھٹکل میں مضبوط بھارت ادارے کی طرف سے سوامی وویکانند کے یوم پیدا ئش پر وویک ابھیان کا افتتاح  

Fri, 13 Jan 2017 20:39:51    S.O. News Service

بھٹکل:13/جنوری  (ایس او نیوز) مضبوط بھارت بھٹکل شاخ کی طرف سے سوامی وویکانند کے جنم دن کی مناسبت سے پبلک چبوترے پر وویک بیانڈ ابھیان -2017پروگرام کاڈاکٹر پانڈورنگا نایک نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتےہوئے ڈاکٹر پانڈورنگا نے کہاکہ سوامی وویکانند نے ملک کی شاندارتہذیب کو ساری دنیا میں متعارف کرایا۔ آج جب مذہب کے نام پر تعصب و تفریق کا دور دورہ ہے ، ان حالات میں ہر ایک شئے میں بھگوان کو دیکھنے والے وویکانند کی تعلیمات ہمارے لئے نمونہ رکھتی ہیں۔ بیناوئیدیا کے رویندر کائی کنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وویکانند صرف ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک قوت تھے۔ شخصیت کی تعمیر اور ملکی ترقی کا خواب ہم دیکھیں۔ پروگرام سے پہلے بچوں نے بہروپیہ کی شکل میں کئی ایک نمائش کو پیش کیا۔ ڈائس پر بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار، مضبوط بھارت ادارے کے گروپرساد ہیگڈے ، فوجی سریندرنائک موجود تھے۔ مؤنش دیواڑیگا نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ امیش سرپن کٹے نے استقبال کیا ۔ تمپا نائک نے نظامت کی۔ ہریش پربھو نے شکریہ اداکیا۔


Share: